حیدرآباد۔25نومبر(اعتماد نیوز) جموں کشمیر اور جھارکھنڈ کے پہلے مرحلہ کی
رائے دہی آج پر امن طریقہ سے اختتام عمل میں آیا۔ جھارکھنڈ میں آج کل
13اسمبلی حلقوں کے لئے انتخاب ہوا۔ جبکہ کشمیر کے 15اسمبلی حلقوں کے لئے
انتخاب ہوا۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں آج دو پہر تک موصولہ
اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں 50فیصد سے زائد رائے دہی ہوئی جبکہ
جھارکھنڈ میں 48.28 فیصد رائے دہی آج دو پہر تک ہوئی۔ چنانچہ جموں کشمیر
میں زدرست سردی کے باوجود رائے دہندوں نے رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے اپنے
جمہوری حق کا استعمال کیا۔ جموں کشمیر میں اس مرتبہ 10.52 لاکھ ووٹروں نے
حصہ لیا۔